ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور میں دو سواریوں کی ٹکر: 15سے زائد مسافر زخمی

یلاپور میں دو سواریوں کی ٹکر: 15سے زائد مسافر زخمی

Fri, 26 Mar 2021 18:34:30    S.O. News Service

یلاپور:26؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)یلاپور تعلقہ کولیکیری کے قریب کُرُزر سواریوں کے درمیان ہوئے آپسی تصادم میں 15سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کو پیش آیا۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اُڈپی میں منعقدہ فوج بھرتی ریلی میں شریک ہونے کے بعد باگلکوٹ کے نوجوان یلاپور  کی طرف لوٹنے کے دوران حادثہ پیش آیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی کروزر گاڑی  ہبلی سے مرڈیشور کی طرف جارہی تھی، جس کے دوران  یلاپور کے کولیکری میں حادثہ پیش آیا۔ 

حادثے میں زخمی نوجوانوں کو مقامی طورپر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد زائد علاج کے لئے  ہبلی کے کمس میں داخل کیاگیا ہے۔ یلاپور پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: